زیارت سے ایف سی کا انخلاء کیا جائے‘ پشتون ایس ایف
کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ایف سی زیارت کے عوام کو تنگ اور زمین پر قبضہ کرنے کا ایک ریاستی پراجیکٹ ہے۔زیارت اور ہرنائی جیسے پرامن علاقوں کے حالات کو خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔زیارت اور ہرنائی میں بی ایل اے اور ایف سی ایک ہی پراجیکٹ کے دو حصے ہیں۔لوگوں کو اغوا ء کرکے کئی مہینوں بعد "بی ایل اے کے خلاف کاروائی”کا نام دے کر قتل کر رہے ہیں۔زیارت اور ہرنائی کے وسائل پر قبضہ کرنا اسی ریاستی پراجیکٹ کی اولین ترجیح ہے۔زیارت ایف سی کی قبضے میں ہیں، ہم ایف سی انخلا کی مطالبہ کرتے ہیں۔زیارت اور ہرنائی کے حالات کو خراب کرنے کی ذمہ داری سیکیورٹی اداروں پر ہے۔زیارت اور ہرنائی کو ایف سی کے قبضے سے نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


