شیخ رشید نے ساری زندگی ضمیر فروشی کی سیاست کی لیکن الزام آصف زرداری پر لگادیا، ناصر حسین شاہ
کراچی (انتخاب نیوز) وزیربلدیات سندھ سید حسین ناصر شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے ساری زندگی ضمیر فروشی کی سیاست کی لیکن پھر بھی الزام آصف علی زرداری پر لگایا، اگر چوہدری شجاعت عمران کا ساتھ دیں تو باضمیر اور اگر آصف زرداری کا ساتھ دیں تو غلط، اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ مسترد قرار دئیے جائیں تو ٹھیک اگر پرویز الہٰی کے رجیکٹ ہوں تو غلط، عمران کی مرضی کے برعکس 20 ایم پی ایز اگر وزیراعلیٰ پنجاب کوووٹ دیں تو غلط اور نااہل ،ا ور اگر شجاعت کی مرضی کے خلاف پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹ دیں تو صحیح ، اس صحیح اور غلط کے بیچ میں کچھ غلط ہو رہا ہے جس کو قوم نے سمجھنا ہے ، اس طرح اس ملک میں دو پاکستان چل رہے ہیں جس کا خمیازہ یہ قوم معاشی بدحالی اور غیر یقینی کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


