عمران خان نے ٹوئٹر پر مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب شعر ٹوئٹ کیا جو اس طرح تھا، معلوم نہ تھا، اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کیلیے، زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے۔ اصل میں یہ نہ تو مرزا غالب کا شعر ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ یہ بالی وڈ میں بنائی گئی فلم مرزا غالب میں غالب کا مکالمہ ہے، فلم میں غالب کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔ عمران خان ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور اپنے وجود کے مقصد سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں، مرزا غالب کے یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے۔
Load/Hide Comments


