لورالائی میں بہادر نوجوان نے سیلاب میں پھنسے 5افراد کی جان بچالی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی لئی میں بہادر نوجوان نے سیلاب میں پھنسے 5افراد کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کی شناخت عطااللہ لونی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کوئلے کی کان میں ٹھیکیدار ہے عطااللہ نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر 5افراد کو سیلابی ریلے میں بہنے سے بچالیا جس پر لوگوں نے عطااللہ کی اس کاوش کو سراہا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ کیا وہ انسانیت اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کیا۔
Load/Hide Comments


