سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،نواب ثناء اللہ زہری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مون سوں کی شدید بارشوں سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثر ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں شدید بارشوں سے رہائشی مکانات زمینداروں کی کھڑی فصلیں مالداروں کی مال مویشیاں سینکڑوں کچے مکان کے گرنے اور انسانوں جانوں کے اموات کے واقعات سامنے آنا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی جائے مشکل کی اس گھڑی کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کو ریسکیو کر ریلیف پہنچایا جائے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کرکے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالا جائے۔ جو خاندان بے گھر ہو چکے ہیں انکی بحالی کے لیے فوری اقدامات اوع جن کے مال مویشی اور گھر سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں زمینداروں کے فصلات تباہ و برباد ہوگئے ہیں ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع خضدار کے مختلف شہروں اور ناچ، نال، زہری، کرخ، مولہ، گریشہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہیں بہت سے مالی جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے مولہ سمیت دیگر ندیوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں نے ندیوں کے کنارے زرعی بندات کھڑی فصلوں مالداروں کے مال مویشیاں بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہوچکی ہیں جبکہ ضلع خضدار کے کئی علاقوں کی کچی سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں اور انکا رابطہ دوسروں علاقوں سے کٹ رہ گیا ہے ہزاروں افراد اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کو فوری مدد کرکہ انکی مشکلات کم کریں۔


