سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت اٹھے یا اسٹیٹس کو قائم رکھے، مریم نواز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت سخت موقف اختیار کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کیخلاف حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے اور اس موقع پر اٹھنا چاہیے۔ موقع پر اٹھیں یا اسٹیٹس کو قائم رکھیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف وہ سخت مؤقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یااسٹیٹس کو کا شکار بنے، حکومت کو سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں