موسم ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا، این ڈی ایم اے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے دو ہیلی کاپٹر روانہ کئے جارہے ہیں موسم ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن بزریعہ ہیلی کاپٹر شروع کیا جائے گامتاثرہ علاقوں میں فضائی آپریشن کے سلسلے میں کمشنر قلات ڈویژن اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیموں نے بیلہ کے علاقے کاروان میں سیلابی پانی میں پھنسے 50 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے بچا لیامزید ریسکیو آپریشن کیلئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں ڈائریکٹر فیصل طارق کی نگرانی میں اوکڑی سوکان کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں