مکان کی چھت گرنے سے ماں چار بچوں سمیت زخمی، ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی
کراچی ( انتخاب نیوز) شاہ فیصل کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنے 4 بچوں سمیت زخمی ہوگئی جبکہملیر ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی. واقعات کے مطابق شاہ فیصل کالونی گولڈن ٹاؤن میں آصف روڈ پر سہروردیہ مسجد کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 26 سالہ ہاجرہ زوجہ کاشف، 7 سالہ علینا دختر کاشف، 5سالہ مومل دختر کاشف، 2سالہ عبداللہ ولد کاشف، 6 ماہ کی فاطمہ دختر کاشف سمیت زخمی ہوگئی ، تین زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا. قبل ازیں ملیر صالح محمد گوٹھ ملوک ہوٹل کے قریب ندی میں ڈوبنے والے 25 سالہ نوجوان شاہ زیب ولد عبد الرشید کی لاش ایدھی بحری خدمات ٹیم نے نکال کر ورثا کے حوالے کردی .
Load/Hide Comments


