قلعہ عبداللہ,لیویز کی کارروائی ,منشیات برآمد,ایک ملزم گرفتار

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی ہدایت پر لیویز کی کارروائی منشیات برآمدایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق میزئی آڈہ میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی ہدایت کاروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے 800 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔آئل ٹینکر گاڑی چمن سے کوئٹہ جارہی تھی۔قلعہ عبداللہ، لیویز نے گاڑی اور چرس قبضے میں لے لیا،جبکہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کی تھانہ میزئی آڈہ پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے بعد فرارمسلح افراد فرار ہ ہوگئے۔ مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں