پولیس افسر کی ہلاکت کی وجہ دل کا دورہ قرار، اسپتال سے لاش بیٹےکے حوالے

کراچی (انتخاب نیوز) تھانہ ڈاکس کے علاقے ویسٹ وہارف روڈ پر ملکہ پٹرول پمپ کے قریب جمعرات کی صبح سویرے سابق پولیس افسر 57 سالہ مصری خان ولد سموں خان کی لاش برآمد ہوئی تھی جو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کے جسم پر کوئی نشان نہیں تھا، بعدازاں اسپتال سے لاش متوفی کے بیٹے شاہد کے حوالے کردی گئی، تھانیدار پرویز سولنگی کے مطابق مصری خان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس افسر سے آخری وقت میں ملاقات کرنے والے اس کے زیرحراست دوست کو بھی رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں