کوئٹہ، اے این ایف نے 12 سو کلو گرام منشیات برآمد کرلی، 6 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے 12سو کلوگرام منشیات برآمدکرکے 6ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔اے این ایف بلوچستان ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس نے5کاروائیوں کے دوران 1257.025کلو گرام منشیات برآمدکرلی۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث6ملزمان گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 1256کلو گرام چرس اور 1840ایکسٹیسی گولیاں (1.025کلو گرام) شامل ہے۔
Load/Hide Comments


