بیلہ، سیلابی ریلوں سے شاہراہ چھ روز سے بند، ہزاروں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

بیلہ (انتخاب نیوز) مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے سب کچھ ملیا میٹ کردیا بڑی تعداد میں مال مویشی فصلات سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئیں سیلابی ریلوں میں پھنسے کئی لوگ بھی پانی میں بہہ گئے متعدد لوگ بے گھر ہوگئے متاثریں آسمان تلے بے سروسامانی کا شکار، ٹیلی کمیونیکیشن اور موصلاتی نظام پچھلے 6روز سے معطل ہزاروں مسافر پھنس گئے شدید دشواریاں لاحق اجناس پھل اور سبزیاں منڈیوں تک نہ پہنچ سکیں کروڑوں کا نقصان۔ تفصیل کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے بیلا سمیت ضلع لسبیلہ میں تبائی مچادی آرسی ڈی شاہرہ ٹریفک کے لئے چھ روز سے معطل ہزاروں مسافر راستوں میں پھنس گئے بیلا کے میارکہ گوٹھ وریانی تھرڑہ کشاری لنگڑا بلوچی گوٹھ کن مچھار کھوسہ گوٹھ کن فتو گوٹھ شیخ گوٹھ سنڈیمن بزنجو کالونی ریسٹ ہاس محلہ میتگ روانی نوتانی اسماعیلانی سید بریا گوٹھ نمانی رجل چرکھہ ایریگیشن میار گوٹھ جام یوسف آباد ڈنڈہ وڈیری بھینٹ حاجی وکیل چھب رجل گوٹھ گدور گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں میں مکانات گر گئے ہیں اور متعدد سیلابی پانی کی نذر ہوگئے مال مویشی بھی آب برد ہو گئے ہیں کھانٹا ندی اور دریائے پورالی شہہ ندی اور بھگ ندی میں اعلی درجے کے سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلات اور زرعی اراضیات کو ملیا میٹ کردیا کراچی کوئیٹہ شاہرہ بند ہونے کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیب انگور اور دیگر پھلوں و سبزیوں سے لدے ٹرک منڈیوں تک پہنچ نہ سکے کروڑوں روپے کے پھل اور سبزیاں ضائع ہونے سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ہزاروں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں