ایکسائز پولیس کے ہاتھوں کار سوار منشیات کا اسمگلر گرفتار، 10 کلو چرس برآمد
کراچی (ویب ڈیسک) ایکسائز پولیس نے روہڑی سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دس کلو چرس برآمدکرلی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی تحویل میں لے لی۔ ایکسائز نے سکھر ٹول پلازہ کے قریب مشکوک مہران کار BNC-423 روک کر چیکنگ کے دوران 10 کلو چرس برآمد کرکے ملزم امیر خان کو گرفتار کرلیا، ایکسائز پولیس نے کار بھی تحویل میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


