سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
حب (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سیلاب سے متاثر حب سمیت ضلع لسبیلہ کا فضائی دورہ کیا حب وندر اوتھل لاکھڑا اور بیلہ کا فضائی معائنہ کیا سنیٹر ثمینہ زہری اور سابق مشیر وزیر اعلی سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی انکے ہمراہ تھے لیڈا کانفرنس ہال میں وزیر اعلی بلوچستان کو حالیہ سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے موجودہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے اور انکی ہرممکن مدد کے لیے انتظامیہ روقت تیار رہے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہیں کہ وہ وقتا فوقتا ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں رہیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کرینگے انکا کہنا تھا ہمارے تاریخ میں سول سال ہوئے اتنے بڑے سیلاب نہیں آئے ہم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں انکا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کررہے ہیں کہ وزیر اعلی متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کرتے میں اس لیے نہیں کرتا کہ انتظامیہ پھر امدادی کاروائیوں کے بجائے ہماری سیکورٹی پر مصروف ہوگی جو ہم نہیں چاہتے وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے مشکور ہیں جس نے اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کی اور وزیر اعظم پاکستان نے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے انکا کہنا تھا کہ حالیہ سیلابوں نے ندی نالوں میں قبضے اور تجاوزات کی وجہ سے زیادہ نقصان دیا ہے ندیوں کی صفائی اور بندات کی تعمیر یقینی بنائیں گے وزیراعلی نے کہا کہ اس بار معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں لسبیلہ کو ایمر جنسی دیلیر کردیا گیا ہیوزیر اعظم نے ہر ممن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔سیلاب سے متا ثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاے جائں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں قرض بھی لینا پڑا تو لینگے پر متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے میڈیا کے کردار کو سراہتے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میڈیا حقائق پر نظر رکھیں حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کرکے آگاہی دے۔افسران کسی قسم کے سیاسی دباو میں آے بغیر متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کریں متاثرین کی بحالی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی گی۔


