نال، گریشہ گوارست میں گنداری ندی کے پانی سے تباہی، کئی مکانات منہدم
نال (انتخاب نیوز) گریشہ کے علاقے گوارست میں ندی گنداری کے پانی نے تباہی مچادی دی، کئی مکانات کی چھتیں گرچکی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز تیز بارشوں کی وجہ سے ندی گنداری میں پانی کا بڑا ریلہ آیا این ایچ اے 30کی جانب سے ندی گنداری میں بڑے پل کے بجائے کلورٹ ڈالنے کی وجہ سے ندی کا پانی پل چھوٹا ہونے کی وجہ سے ندی کا پانی گوارست کی آبادی تک آگیا جسکی وجہ سے گوارست کی آبادی کے تمام کچے مکانوں کو نقصان پہنچایا،اکثر کچے مکان زمین بوس ہوگئے، لوگ آسمان تلے رہنے پر مجبور، ابھی تک انہیں ٹینٹ فراہم نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


