قلات، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی

قلات (انتخاب نیوز) قلات کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں بائیس سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔قلات پولیس ذرائع کے مطا بق گزشتہ رات تیز رفتاری کے باعث دس ویلر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونو ں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچادیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد محمد حنیف نامی زخمی کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے ہی میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا قلات پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا زخمی اور جاں بحق ہو نے والوں میں محمد حنیف ولد مٹھا خان میر گل ولد مصری خان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں