حب، شاہ نورانی جانیوالے زائرین وایرب ندی میں پھنس گئے،خواتین اور بچے بھی شامل

حب (انتخاب نیوز) شاہ نورانی جانیوالے زائرین وایرب ندی میں پھنس گئے، کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئیں۔ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زائرین کا تعلق کراچی کے مواچھ گوٹھ سے بتایا جاتا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے زائرین گزشتہ تین دن سے وایرب ندی میں پھنسے ہوئے ہیں، ویراب ندی سے متصل سڑک طغیانی کے باعث آمدورفت کے قابل نہیں، زائرین کا ضلعی انتظامیہ سے ریسیکو کرنے مطالبہ۔ زائرین ایک ٹرک میں ہیں، زائرین کی تعد اد 15 سے 20 تک بتائی جارہی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں