ایران، جاسوسی کرنیوالے گروہ کے سربراہ سمیت 5 افراد گرفتار
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پولیس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک گروہ کے سربراہ سمیت 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جاسوسی کرنے والے اس نیٹ ورک کا تعلق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہے۔تاہم پولیس نے ابھی یہ ظآہر نہیں کیا کہ یہ پانچوں جاسوسی کرنے والے مشتبہ افراد ایرانی نیشنل تھے یا غیر ایرانی۔ پولیس ذرائع نے فی الحال ان کی شہریت ظاہر نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments


