پی ٹی آئی بلوچستان کے نمائندوں اور تنظیموں کو سیلاب متاثرین کی امداد کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پی ٹی آئی بلوچستان کے نمائندوں اور تنظیموں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹوئٹر)پراپنے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں خصوصا بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی ہے اور اب تک 100سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بروقت اور بھرپور مدد کرنی چاہیے، ان علاقوں میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور تنظیموں کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں