بلوچستان سیلابی صورتحال، 24گھنٹوں کے دوران 7افراد جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 4بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 127 ہوگئی ہیں۔شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی نے صورتِ حال مزید خراب کر دی۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چاغی،ڈیرہ بگٹی،مستونگ میں سیلابی ریلوں میں 4بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں