دکی پولیس کا اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ، 29 پستول قبضے میں لے لیے

دکی (انتخاب نیوز) پولیس کا اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ 29عدد پستول قبضہ میں لیکر دوکان مالک عصمت اللہ کو گرفتار کرکیمقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی دکی غلام حسین کے مطابق ایس ایچ او محمدشریف کے سربراہی میں پولیس نے اسلحہ سٹور پر چھاپہ مارکر 9عدد 9ایم ایم پستول 19عدد 30بور پستول، اور ایک عدد 32بور پستول ٹوٹل 29عدد پستول برآمد کرکے مالک دکان عصمت اللہ کوگرفتارکرکے 13Dاسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی غلام حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکان مالک نابالغ کمسن بچوں اور جرائم پیشہ افراد پر پر اسلحہ فروخت کرنیاور غیرقانونی طور پر کاروبار کرنے اور ریکارڈ درج نہ ہونے پر کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاِئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں