کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کا مبینہ سہولت کار14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (انتخاب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کے مبینہ سہولت کارکو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار داد بخش کوعدالت میں پیش کیا، پولیس نے مؤقف میں کہا کہ ملزم سیابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ملزم بی ایل اے اوربی ایل ایف کراچی کا کمانڈ رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ پرخود کش حملیکاماسٹرمائنڈ ہے اور کراچی میں حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔کراچی:عدالت نے ملزم کو 14روزہ عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں