چینی فوج نے تائیوان کو چاروں طرف سے گھیر لیا
ٹوکیو:پا نچ چینی میزائل جاپان میں جا گرے، ٹوکیو نے بیجنگ سے احتجاج کیا ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق چین کے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی صنعتی زون میں گرے ہیں۔چین کی طرف سے میزائل ا?نے کا یہ پہلا واقعہ ہے، جاپان نے سفارتی ذرائع سے چین کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔جبکہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد اہم بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کو گھیرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے چین نے تائیوان کے گرد اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نینسی پلوسی گزشتہ روز تائیوان کا دورہ کیا تھا جس نے بیجنگ کی طرف سے دھمکیوں کی ایک کڑی کو جنم دیا ہے کیونکہ چین خودمختار جزیرے تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ نینسی پلوسی کے دورے پر چین نے سخت بیان جاری کرتے ہوئے سزا کا عزم کیا ہے اور تائیوان کے گرد دنیا کے مصروف سمندری راستوں پر فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی مشق دوپہر 12 بجے شروع ہوئی جس میں براہ راست فائرنگ بھی کی گئی۔سرکاری ٹی وی ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق اس مشق کے لیے جزیرے کے گرد 6 سمندری راستوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور متعلقہ بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کو متعلقہ راستوں سے نہیں گزرنا چاہیے۔یہ مشقیں تائیوان کے آس پاس کے متعدد زونز میں ہو رہی ہیں، کچھ مقامات پر ساحل کے صرف 20 کلومیٹر کے اندر ہو رہی ہیں جو کہ اتوار کی دوپہر کو اختتام پذیر ہوں گی۔تاہم تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ مشقوں کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر تائیوان کے صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کے بعد امریکی ائیر فورس کے طیارے پر واپس روانہ ہو گئیں۔انہوں نے اپنی ملاقات میں اس امر پر تبادلہ خیال کہا کہ امریکا اور تائیوان کے درمیان گہرے اقتصادی معاہدے کیونکہ ہو سکتے ہیں اور دو طرفہ سلامتی کے لیے شراکت کو کیسے مضبوط کرتے ہوئے جمہوری اقدارکا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق اپنی تائیوانی صدر کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے خصوصی اعزاز کا نام دیا۔ انہیں ملاقات کے دوران ایک خصوصی فضائی کور دیا گیا تھا۔ جسے دو طرفہ دوستی کا اظہار کہا گیا۔ ‘ پلوسی نے اپنی اس اہم ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں بظاہر کسی کو مخاطب کیے بغیر کوئی غلطی نہ کریں۔ امریکہ تائیوان کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل کمٹنٹ رکھتا ہے۔ یہ آج بھی ہے اور اگلی دہائیوں کے لیے بھی ہے۔اس دورے کے دوران پلوسی نے تائیوان کے قانون ساز ادار ے کے نائب صدریوان تسائی شی شنگ سے بھی ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے تائیوان اور اس کی جمہوریت کے لیے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ اس دوران سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


