وفاقی وزارت صحت بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد ویکسینز فراہم کرے گی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مون سون بارشیں، وفاقی وزارت صحت کی تشکیل کردہ ٹیمیں بلوچستان میں 30ہزار سے زائد ویکسینز فراہمکریگی جس میں خسرے،ٹائیفائیڈ،آنکھوں،نزلہ زکان،بخار ودیگر شامل ہیں۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے تحت پمز سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بلوچستان کے آفت زدہ علاقوں میں اگلے 2 روز میں پہنچ جائیں گی۔وزیرصحت نے بتایا کہ 30ہزار سے زائد ویکسینزکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، بچوں کے لیے دست اسحال، ٹائیفائیڈ اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین اگلے ایک روز میں پہنچ جائیں گی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بخار، نزلہ، زکام اور آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کی دواں کی بڑی مقدار کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں