کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہو گا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہو گاکوئٹہ ۔ذرائع کے مطابق ساتویں محرم کا جلوس کوئٹہ کی امام بارگاہ ناصر العزا سے برآمد ہو گاکوئٹہ جلوس کی روٹس پر تین ہزار پولیس اور دو ہزار ایف سی جوانوں کے ساتھ اسنائپر شوٹرز بھی عزاداروں کی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے جلوس پرنس روڈ ، آرچرڈ روڈ اور لیاقت بازار سے جلوس ناصرالعزا امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔جلوس کے روٹس پر دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے ہیں ۔جلوس کے روٹو س پر سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments


