چمن میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، 6سالہ بچی جاں بحق 7افراد زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) چمن میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، 6سالہ بچی جاں بحق 7افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز کے مطابق اتوار کو چمن کے علا قے گڑنگ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری گھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3خواتین 2 بچے سمیت6افراد زخمی ہو گئے ، لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جار ی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں