خاران، حکومتی عدم توجہ سے سراوان روڈ ناقابل سفر بن گیا

خاران (انتخاب نیوز) خاران میں محکمہ بی اینڈ آر کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سراوان روڈ نا قابل سفر بن چکا ہے، بارشوں کے بعد ایکسئین اور محکمہ کے دیگراہلکار چند ایک مقامات پر فوٹوسیشن کے لیے نظر آئے لیکن تا حال روڈ کی مرمت کام نہیں کیا جاسکا۔ محکمہ بی اینڈ آر برائے نام ہے، افسران وہاں کام کرتے ہیں جہاں ان کو کمیشن ملتا ہے، باقی دوسری جگہوں پر کام کو اپنی ڈیوٹی کے بجائے بوجھ سمجھتے ہیں۔ لہذا حکام بالا سے پرزور اپیل ہے نوٹس لے کر روڈ کی مرمت کے لیے متلقہ افسران کو حکم جاری کیا جائے تاکہ علاقہ عوام کو سفر میں آسانی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں