خضدار میں بس کی چھت سے گر کر کنڈیکٹر جاں بحق، وندر میں لاش برآمد

خضدار، وندر (انتخاب نیوز) خضدار سے کراچی جانے والے منی بس کے چھت سے ایک شخص گر کر جاں بحق، وندر کے علاقے میں سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے کراچی جانے والی منی بس سے بخالو قادر آباد کے مقام پر منی بس کا کنڈیکٹر چھت سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ وندر بالا رانا بھٹ والی ندی فیض محمد گونگا کونسلر کے گوٹھ کے قریب سیلابی ریلے میں ایک شخص کی لاش برآمد۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں آنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں