ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

ئ نیویارک (آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ جبکہ سابق امریکی صد ر نے گھر کی تجوری تک توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے فلوریڈا والے گھر میں امریکہ ایجنسی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے اور اس کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک سیف کو توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پام بیچ میں واقع ان کی رہائش گاہ مار اے لاگو کو بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔یہ تلاش مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک تھی۔ امریکی محکمہ انصاف نے چھاپے سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں