جیکب آباد سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے کیلئے عمان سرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد، کوئٹہ(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسن کاعمانی سرمایہ کاروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا عمان جیکب آباد سے گوادر تک 1087کلو میٹر ریلوے لائن بچانے کیلئے 2.3ارب ڈالر کا سرمایہ کاری کرے گا وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے عمانی سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمان جیکب آباد سے گوادر تک 1087 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے 2.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات کے حوالے سے بھی آ گاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں