آفت اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، جام کمال
بیلہ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر نقصانات کئے ہیں لوگوں کی زمینیں مال مویشی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اس آفت اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں ان خیا لات اظہار جام کمال خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا نقصانات کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیر اعلی جام کمال خان گزشتہ کئی روز سے بیلا میں موجود ہیں ہفتہ کے روز انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں گوٹھ اسماعیلانی گوٹھ کماچہ ورایانی گوٹھ سمیت دیگر متعدد گوٹھوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملے اور انکے نقصانات کا جائزہ لیا جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر نقصانات کئے ہیں لوگوں کی زمینیں مال مویشی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ آفت اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر قبائلی شخصیت سردار غلام سرور چنا سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ قادر جاموٹ سید شاہجہان شاہ میر مبشر عزیز کھوسہ زینل العابدین رونجھو اور دیگر بھی جام کمال خان کے ہمراہ تھے۔


