یروشلم میں یہودی آبادکاروں کی بس پر فائرنگ، 9 اسرائیلی زخمی

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) بیت المقدس کے مغربی محلے میں آبادکاروں کو لے جانے والی اسرائیلی بس پر اتوار کو علی الصبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق یروشلم میں شوٹنگ کی کارروائی ایک پیچیدہ تھی اور یہ تین الگ الگ مقامات پر ہوئی۔ اس میں ایک اسرائیلی بس، پھر ایک گاڑی اور متعدد آبادکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک بندوق بردار بس میں داخل ہوا اور بس میں موجود مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد وہ وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا۔ فائرنگ یروشلم کے دو چوکوں میں ہوئی، جس میں سات افراد زخمی ہوئے۔ یروشلم کے سلوان محلے کی طرف بھاگنے والے دو افراد کا پیچھا کیا جارہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے ایک کار سے فائرنگ کی اور فوراً موقع سے فرار ہوگئے۔ پہلے حادثے کے نتیجے میں بس کے دو مسافر جو مرد تھے فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور لفٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک معذور خاتون کو بس میں چڑھنے میں مدد کررہا تھا۔ فائرنگ کے دوسرے میں چند میٹر کے فاصلے پر کنگ ڈیوڈ کے قبرستان کی پارکنگ لاٹ کے دروازے پر چار افراد کو زخمی کیا گیا۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ 9 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم 2 کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیلی پولیس نے کارروائی کے مرتکب افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیے ہیں۔ حملے کے فوراً بعد یروشلم کے اردگرد مختلف مقامات پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں