طالبان اقتدارکا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر کل 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔افغان حکومت کی جانب سے جاری کییگئے اعلامییکے مطابق امریکی قبضے سے افغانستان کی نجات اور امارت اسلامیہ کا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021ء کو افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں