نوشکی، بورنالہ ڈاک میں سیلابی ریلہ داخل، پانی کی سطح 16 فٹ بلند

نوشکی (انتخاب نیوز) بورنالہ ڈاک میں سیلابی ریلہ داخل پانی کی سطح 16 فٹ بلند بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کا پانی افغانستان سے ہوتے ہوئے دوبارہ نوشکی کے بورنالہ ڈاک میں داخل ہوگیا، بورنالہ میں سیلابی پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند ہے سیلابی پانی سے لاکھوں ایکڑ خشکابہ زرعی زمینیں سیراب ہونگی دوسری جانب مقامی قبائل ضلعی انتظامیہ خصوصا ایریگیشن کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سیلابی پانی نوشکی میں واقع ایشیا کی مشہور جھیل زنگی ناوڈ کو پانی کی فراہمی تاحال بند ہے جس سے تفریحی مقام کی رونقیں بحال نہیں ہو سکی عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلابی پانی کو زنگی ناوڈ جانے دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں