کوئٹہ کی اہم شاہراہوں سے چیک پوسٹوں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ کی بڑی شاہراہوں حالی، کھوجک اور پشین جنکشن پر چیک پوسٹوں اور بڑی رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا۔ سرینہ چوک ٹو کھوجک روڈ اور پشین روڈ کو ملانے والی سڑکوں سے رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ سرینہ چوک اور ایئر پورٹ روڈ سے آنے والی ٹریفک کھوجک روڈ اور پیشین روڈ پر آسانی سے جاسکے گی۔ یہ اقدام سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے پر اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد کوئٹہ کے عوام کو سہولت دینا ہے۔
Load/Hide Comments


