اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع نیشنل پارٹی کے بیان کی تردید اور وضاحت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) معروف ٹرانسپورٹر اور کاروباری شخصیات سیٹھ مشتاق اور سیٹھ رحیم بخش کی فیملی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے بیان کی تردید اور وضاحت۔ گزشتہ روز نیشنل پارٹی کی جانب سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے بیان میں سیاق و سباق سے ہٹ کر غیر ضرروی باتوں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کی ہم تردید کرتے ہیں۔ نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ، جان محمد بلیدی اور دیگر رہنما کراچی میں واقعے ہماری رہائش گاہ تشریف لائے، جن کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بلوچی روایت کے مطابق ہمارے لئے سارے سیاسی رہنما بشمول سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک قابل احترام ہیں لیکن اخبارات اور سوشل میڈیا پر اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے کیونکہ ہم سیاسی طور پر سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کے ساتھ ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے ہوشاب میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں جن میں ڈگری کالج، کئی اسکولز، ہسپتال، لائبریری، واٹر سپلائی اسکیمات، سٹرکیں اور کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے بس شامل ہیں۔


