عمران خان ،شہبازگل کے بعد معلون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کے بعد عمران خان ،معلون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے جو کہتا تھا کہ میں غلام نہیں، اس کا یہ بیان امریکہ، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لئے ہے،ایک شیطان کے بعد دوسرے شیطان کی حمایت سے شیطانی نیٹ ورک سامنے آچکا ہے۔ ان خیالات کااظہار حافظ حمد اللہ نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان کیا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میڈیا شہبازگل کو ہیرو بنا کر پیش نہ کرے، یہ فوج میں بغاوت کرانے کی خواہش رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے، حیران ہوں کہ ادارے کہاں ہیں؟وزارت اطلاعات، پیمرا کہاں ہیں؟علی وزیر اور شہبازگل دو تصویریں ، دو کردار ہیں، سلوک اتنا فرق کیوں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریلی کا اعلان کرکے اعتراف کرلیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیاجارہا ؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہئیں، عمران خان سیاسی دجال ہے ، قیامت سے پہلے آنے والے 40 جھوٹوں میں سے ایک ہے،مرزاقادیانی بھی اسی طرح کی باتیں اور حرکتیں کرتا تھا، پیروکار اس کے بھی تھے اور آج بھی ہیں،ہمیں ردعمل پر مجبور نہ کریں، ادارے قانون کا یکساں اطلاق کریں، لاڈلاپن ختم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں