فوج مخالف فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاﺅنٹ پکڑا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فوج اور آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والا ایک اور اکاﺅنٹ پکڑا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایک کارروائی کے دوران انجینئر نوید نامی شخص کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ پکڑ لیا، جس پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے 14 اگست 2022ءکی تقریب میں شرکت کی، جو مبینہ طور پر سفارت خانہ لندن میں ہوئی تھی۔حکام کے مطابق آرمی چیف کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔چلائی جانے والی وڈیو درحقیقت آرمی چیف کے مئی2021ءمیں دورہ یوکرائن کی ہے۔ پکڑے گئے اکاﺅنٹ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ محمد نوید افضل نامی شخص کا ہے، جو انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ ہے اور ضلع جھنگ کا رہائشی ہے۔محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا سپورٹر ہے اور اسے پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاﺅنٹ فالو کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو 64 ہزار افراد نے لائیک کیا اور 9 ہزار لوگوں نے ری ٹوئٹ بھی کیا، جن میں سے اکثریت پی ٹی آئی کی ہے۔ پھیلائی گئی فیک نیوز کو بعض بڑے اکاﺅنٹس نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے، جس سے ملک دشمن عناصر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں