مالاکنڈ، انتہائی مطلوب داعش کا اہم کمانڈر کارروائی میں ہلاک، سی ٹی ڈی
پشاور (انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی پشاور کی ملاکنڈ ریجن میں کارروائی، انتہائی مطلوب مشتبہ شخص ہلاک۔ ہلاک مشتبہ شخص حیات محمد عرف سلمان کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ہلاک مشتبہ شخص داعش کا اہم کمانڈر اور درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اساحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک مشتبہ شخص نے جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم پر حملے کی ذمے داری بھی قبول کی تھی۔ ہلاک مشتبہ شخص پولیس، لیویز اور دیگر فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں متعدد مشتبہ افراد فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


