ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او بن گئے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 2021ء کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک مسلسل چار برسوں سے اس فہرست میں سرفہرست ہیں، ان کی تنخواہ کا پیکیج زیادہ تر سٹاک کے کئی اختیارات سے بنایا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کی ذاتی دولت میں 78بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو کہ تقریباً 269بلین ڈالرز ہے۔ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی تنخواہ بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ ان کے بعد اس فہرست میں شامل باقی 13سی ای اوز مل کر بھی صرف ایلون مسک کی کمائی کا آدھا حصہ ہی کما سکتے ہیں، جو کہ کل 6.3بلین ڈالرز ہے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ریوین آٹوموٹیو کے سی ای او رابرٹ سکیرینج نے گزشتہ سال 2.3بلین ڈالرز کی زبردست تنخواہ وصول کی تھی لیکن پھر بھی وہ مسک سے بہت پیچھے تھے۔ تیسرے نمبر پر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2021ء میں تقریبا 853ملین ڈالرز کمائے، چوتھے نمبر پر کیلیفورنیا میں مقیم لوسیڈ موٹرز کے سی ای او، سی ٹی او پیٹر راولنسن نے 575ملین ڈالرز کمائے۔


