ڈیرہ مرادجمالی، دو ملزمان گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی:چھتر پولیس کی کامیاب کاروائی مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اورایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او چھتر پولیس تھانہ حبیب اللہ لاشاری نے کامیاب کاروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان پیرل عرف کجلا اور غوث بخش اقوام کہری کوگرفتارکرلیا اورملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments