جعفرآباد، سٹی پولیس تھانہ گنداواہ میں قتل کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

جعفرآباد (انتخاب نیوز)جعفرآبادکے سٹی پولیس تھانہ گنداواہ میں قتل کا ملزم پولیس کی حراست سے فرارہو گیا ،تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کے لاک اپ سے قیدی فرارہو گیا ۔ قیدی مقدمہ نمبر 302 میں ملوث تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی پولیس اہلکار کو پیشاب کابہانہ بنا کر فرار ہو گیا ۔ پو لیس کی جانب سے مفرور قیدی کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں