کور کمانڈر بلوچستان کا جھل مگسی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
گنداواہ (انتخاب نیوز) کور کمانڈر بلوچستان میجر جنرل آصف غفور کا ضلع جھل مگسی کے علاقے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور نے کور کمانڈر کو ضلع جھل مگسی میں سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جبکہ ایگزیکٹو انجینئر حامد علی بنلگزئی نے بھی روڈ کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی، ایگزیکٹو انجینئر حامد علی بنلگزئی، بابو ارشاد علی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر بلوچستان نے سیلاب متاثرین، تعمیرات و مواصلات کی بحالی کے لیے جلد اقدامات اٹھانے سمیت بجلی کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Load/Hide Comments


