کورونا سے لمبے عرصے تک لڑنے کے لیے عوام خود کو تیار رکھے: فیصل ایدھی

لاہور :ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے لمبے عرصے تک لڑنے کے لیے عوام خود کو تیار رکھے۔فیصل ایدھی کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر 50 فیصد لوگوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، کورونا میں جسم کو زیادہ سے زیادہ آرام دیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ملک میں سوا لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں، فیکٹری مزدوروں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں ان کی مدد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں صحت کی سہولتیں ناکافی ہیں، کورونا سے بچنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کو بازار کھولنے کی ڈیمانڈ مناسب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں