چیف سیکرٹری بلوچستان کا نصیر آباد کا دورہ، ایپکا کی جانب سے دفاتر کی تالہ بندی

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب کی پکار پر ڈیرہ مرادجمالی پہنچے ڈپٹی کمشنر نصیرباد کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس محکموں کے سیکریڑیز کمشنر نصیرآباد بشیر احمد بنگلزئی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈویژنل ضلعی آفیسران نے شرکت چیف سیکرٹری نے ریلیف کے کام سست روی، شہری علاقوں دفتروں سے سیلابی و بارشوں کا پانی نہ نکالنے دفتری امور کے ٹھپ ہونے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین روز میں شہری آبادی سے پانی نکالنے زمینی راستوں کی بحالی کا حکم دیا جبکہ کلرک ایسوسی ایشن وآل ملازمین نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے رویہ کیخلاف چیف سیکرٹری کی آمد کے موقع پر دفتروں پر تالہ بندی کی۔ کمشنر نصیرآباد نے ایپکا کے صدر عبداللہ بلوچ سے کامیاب مذاکرات کیئے، مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاکہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا، بہترین حکمت عملی سے مسائل حل اور کم کیئے جاسکتے ہیں، سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کیلئے وزیراعلی بلوچستان نے 52ملین کی رقم جاری کی ہے وسائل افرادی قوت ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین مدد اور بحالی نہ کرنے والے آفیسروں کو معاف نہیں کیا جائے، مصیبت کی گھڑی میں آفیسران دن رات کام کریں، سیلاب متاثرین کو کسی صورت بے یارو مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پر برہمی کا اظہار کیاکہ 26اگست سے بارشیں بند ہوئی ہیں شہری ابادی اور نہ سرکاری دفتروں سے پانی نکال کر انتظامی امور بحال کیئے گئے ہیں سیلاب متاثرین نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی گاڑی کو گھیر لیا انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا بہت جلد آپ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں