ٹراٹنس جینڈر ایکٹ اسلامی احکامات سے متصادم ہے، جمعیت علماءاسلام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب مفتی عبد الغفور مدنی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حاجی صالح محمد مولانا عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مفتی رحمت اللہ حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ دوست محمد حافظ رحمان گل اور دیگر نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ اسلامی احکامات سے متصادم ہے، مساوی شہری حقوق کے خوشنماءالفاظ کی آڑ میں ملک کی اسلامی شناخت کے خلاف این جی اوز کی سازش ناکام بنادیں گے، ٹرانس جینڈر ایکٹ پر قانون سازی کی کوشش ناکام بنانے اور جماعتی موقف سے آگاہ کرنے کے سلسلے میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفورحیدری نے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اراکین سمیت دیگر جماعتوں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں قرآن وسنت کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کی اجازت نہیں ہے ، پاکستان ٹرانس جینڈر ایکٹ کا مسودہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے پہلی بار اس قانون کو خواجہ سراو¿ں (ٹرانس جیندر) لوگوں کے مساوی شہری حقوق تسلیم کرنے اور ان کے خلاف تعصب اور تشدد پر سزائیں دینے کے لیے قانون کے طور پر سامنے لایا گیا تھا کہ خواجہ سراو¿ں کے حقوق محفوظ ہوں پھر بعد میں سازش کے تحت اس میں ترامیم کرکے جنس کی تبدیلی جیسے زہریلے عناصر شامل کرنے کی کوشش کی گئی جس کا جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے نوٹس لیتے پہلے بھی ایوان بالا میں مخالف کی تھی اور اب بھی اسلامی احکامات کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں