حب سے اٹک موڑ ساکران روڈ اور بند مراد پل سے ہمدرد یونیو رسٹی تک سڑک کی تعمیر کی منظوری

لسبیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی تجویز پر وفاقی وزرات مواصلات و تعمیرات نے حب شہر سے اٹک موڑ ساکرا ن روڈ اور بند مراد پل سے ہمدرد یونیو رسٹی تک سڑک کی تعمیر اور بحالی کیلئے 86کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے پچھلے دنوں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقوں میں حب سمیت ضلع لسبیلہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والی شاہراہوں اور مہندم ہونے والی پلوں کی بحالی سمیت حب سے ساکران بند مراد تک سڑک کی ابتر حالت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعظم کے احکامات اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر)خرم آغااور ممبر NHAویسٹ شاہد احسان نے حب شہر سے اٹک موڑ اور بند مراد پل سے ہمدرد یونیو رسٹی تک ناردرن بائی پاس سے ملانے کیلئے 86کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی بحالی اور تعمیر کیلئے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سڑک کے منصوبے پر سروے کاکام تیسپاک نے مکمل کر کے NHAکے حوالے کردیا ہے جس پر امکان ہے کہ NHAعنقریب ٹینڈر کر کے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ایم این اے اسلم بھوتانی نے سڑک کی بحالی اور تعمیر کے پروجیکٹ کو این ایچ اے کے پروگرام میں شامل کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود،چیئرمین NHAکیپٹن(ر)خرم آغا اور ممبر NHAویسٹ شاہد احسان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں