کراچی میں ڈکیتوں کا راج، والدین کا اکلوتا بیٹا موبائل چھیننے کے دوران قتل
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں ڈکیتوں کا راج ہے، والدین کا اکلوتا بیٹا موبائل چھیننے کے دوران قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم عروج پرپہنچ گیا، والدین کا اکلوتا بیٹا موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ماردیا گیا۔دوسری جانب کراچی اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان سے گیا، ڈاکوں نے گارمنٹس فیکٹری کے ملازم کو سر میں گولی ماری۔مقتول محمد اشفاق ایک سال قبل روزگار کے لئے مانسہرہ سے کراچی آیا تھا، لاش رشتے داروں نے وصول کرلی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے ملنے والے کارڈ پر نام محمد اشفاق درج ہے، مقتول گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوں نے واردات کے بعد نوجوان کے سر پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔خیال رہے ستمبر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔


