پیاز اور ٹماٹر کی درآمد بند نہ ہوئی تو بلوچستان کی شاہراہیں بند کریں گی، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہمسایہ ممالک سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کر نے کیخلاف زمینداروں کا ایک اجلاس ہفتے کو گردگاپ میں ملک عبدالمجید مشوانی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں حاجی ولی محمد،حاجی عزیز سرپرہ سمیت پنجپائی گردگاپ اور کانک کے سینکڑوں زمینداروں نے شرکت کی اجلاس میں طویل بحث مباحثے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اگر سوموار تک ہمسایہ ممالک سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد بند نہیں کی گئی تو ایم پی اے ہاسٹل میں زمیندار ایکشن کمیٹی غیر معینہ مدت کیلئے بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کرینگے بلوچستان کے زمینداروں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوتے ہی ہمسایہ ممالک سے درآمد کرنا صوبے کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے حکومت نے اگر درآمد کرنا ہے تو چینی،گیس اور دالیں درآمد کریں جن کی ملک میں ضرورت ہے زمیندار حکومت کی اس فیصلے کے بعد نانہ شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں کھاد سمیت دیگر سامان مہنگا ہونے کی وجہ سے زمیندار پہلے ہی بد حالی کے شکار ہیں توقع ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے بلوچستان کے زمینداروں کے مشکل پر قابو پالیں گے بصورت دیگر سوموار کو صوبے کے تمام شاہراہوں کو بندکرنے کا اعلان ایم پی اے ہاسٹل میں پریس کانفرنس میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں