کوئٹہ سے ریل سروس شروع نہ ہوسکی، سبی میں بکنگ آفس کو تالے لگا دیے گئے
سبی (انتخاب نیوز) رےلوے بکنگ آفس کو تالے لگادئےے گئے جب تک کوئٹہ سے رےل سروس شروع نہےں ہوتی بکنگ آفس بند رہے گا محکمہ رےلوے نے روہڑی سے پسنجر مسافر ٹرےن سروس بحال کردی جلد اےکسپرےس سروس بھی شروع ہونے کا امکان 15ستمبر سے کوئٹہ ڈویژن سے مسافر ٹرےن سروس بحال کرنے کے اعلان صرف اعلان ہی ثابت ہوسکا۔تفصےلات کے مطابق حالیہ مون سون بارش سےلابی صورت حال کے پےش نظر محکمہ رےلوے نے ملک بھر کے لئے رےلوے سروس گزشتہ دو ہفتہ قبل معطل کردی تھی جبکہ مچ کے قریب ہرک کے مقام پر رےلوے پل گر جانے کی وجہ سے کوئٹہ ڈویژن سے چلانے والی مسافر ٹرےنوں کو بھی معطل کےا گےا سی اےن او ہےڈ کوارٹر لاہور کے دورے سبی کے موقع پر عوام کو خوشخبری دی گئی تھی کہ مچ سے اندروں ملک جعفر اےکسپرےس اور بولان مےل 15ستمبر سے بحال کےا جائے گا تاہم رےلوے ٹرےک کی مرمت کاکام سست روی کے شکار کے باعث تاحال رےلوے سروس بحال ہونے کا کوئی امکان نہےں دوسری جانب محکمہ رےلوے نے مسافروں کی مشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے روہڑی سے ملتان لاہور فےصل آباد پشاور روالپنڈی تک پسنجر ٹرےن سروس شروع کردی تاہم سبی رےلوے اسٹےشن پر بکنگ آفس بند ہوجانے کی وجہ سے مسافر ٹرےنوں مےں بلنگ کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوگےا رےلوے اسٹےشن بکنگ آفس کوئٹہ ڈویژن سے مسافر ٹرےنوں کی آمد روفت تک بند ہی رہے گا سبی بکنگ آفس کی بندش کی وجہ عوام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے وفاقی وزےر رےلوے جی اےم رےلوے سے مطالبہ کےا ہے کہ جب آن لائن بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تو سبی رےلوے بکنگ آفس کی بندش کا نوٹس لےا جائے ۔


